World
بھارت: 2003ء میں بینک لاکر میں رکھا گیا 50 لاکھ روپے کا سونا غائب
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے کئی برس قبل بینک کے لاکر میں رکھے گئے 50 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات غائب ہو گئے۔
مصنف Naila Abbas20K بار پڑھا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے کئی برس قبل بینک کے لاکر میں رکھے گئے 50 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات غائب ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 55 سالہ رشمی اروڑہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ 26 فروری 2003ء کو اسٹیٹ بینک آف ٹراوانکور میں بچت کھاتہ کھولا تھا جہاں انہیں لاکر نمبر 23 الاٹ کیا گیا۔
دونوں نے اس لاکر میں تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات رکھے تھے۔
بھارت: فلمی انداز میں چوری، سرنگ بناکر بینک سے سونا لوٹ لیا گیا
55 کروڑ کا سونا خوردبرد کرنے پر بینک کے چھ ملازمین گرفتار


