بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے کئی برس قبل بینک کے لاکر میں رکھے گئے 50 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات غائب ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 55 سالہ رشمی اروڑہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ 26 فروری 2003ء کو اسٹیٹ بینک آف ٹراوانکور میں بچت کھاتہ کھولا تھا جہاں انہیں لاکر نمبر 23 الاٹ کیا گیا۔
دونوں نے اس لاکر میں تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات رکھے تھے۔