کویت ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 10 اگست 2026ء ) کویت میں تجارتی پردہ پوشی کے نئے قانون کے تحت سزائیں متعارف کرا دی گئیں۔ آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو ایک سے 3 سال تک قید، 10 ہزار سے 1 لاکھ کویتی دینار جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں نئے قانون کے تحت غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت کوئی بھی فرد یا قانونی ادارہ متعلقہ قوانین اور ضوابط کے تحت درکار لائسنس اور منظوری پہلے حاصل کیے بغیر کوئی معاشی سرگرمی انجام نہیں دے سکتا۔ ایسا کاروبار جس میں کوئی غیرملکی کاروبار کرنے کیلئے کسی دوسرے شخص کو بطور پردہ استعمال کرتا ہو، یا کسی غیرقانونی سرگرمی کو قانونی سرگرمی کا روپ دینے کی کوشش کرتا ہو۔