بھارتی شہر حیدرآباد کی نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے فارغ التحصیل طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کو آئندہ کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کرنے کی تجویز پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ نے وائس چانسلر، رجسٹرار اور اساتذہ کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ کانووکیشن میں بھی آئینی حقوق، انصاف اور شہری شکایات کو سنجیدگی سے لینے جیسے اصولوں کی اہمیت کو مدِنظر رکھنا چاہیے۔