World
بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو کانووکیشن میں نہ بلایا جائے: طلبہ نیشنل لاء یونیورسٹی
بھارتی شہر حیدرآباد کی نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے فارغ التحصیل طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کو آئندہ کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کرنے کی تجویز پر نظرِ ثانی کرنے کا مط
مصنف Naila Abbas71K بار پڑھا

بھارتی شہر حیدرآباد کی نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے فارغ التحصیل طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کو آئندہ کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کرنے کی تجویز پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ نے وائس چانسلر، رجسٹرار اور اساتذہ کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ کانووکیشن میں بھی آئینی حقوق، انصاف اور شہری شکایات کو سنجیدگی سے لینے جیسے اصولوں کی اہمیت کو مدِنظر رکھنا چاہیے۔
’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے مظاہرین پر پولیس تشدد، ویڈیوز دیکھنے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
بھارتی طلبہ نے ’گودی میڈیا‘ کے پاکستانی ایجنٹ ہونے کے الزام کی حقیقت بتادی


