World
’احتجاج میں شریک لڑکیاں زیادتی پسند کرتی ہیں‘ کے متنازع بیان پر بھارتی سماجی کارکن ٹی جی موہن داس زیرِ حراست
بھارتی سیاسی مبصر و سماجی کارکن ٹی جی موہن داس کو طلبہ کے احتجاج سے متعلق متنازع بیان دینے کے الزام میں پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔
مصنف Naila Abbas78K بار پڑھا

بھارتی سیاسی مبصر و سماجی کارکن ٹی جی موہن داس کو طلبہ کے احتجاج سے متعلق متنازع بیان دینے کے الزام میں پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سائبر پولیس کی ٹیم اتوار کی شام مقامی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موہن داس کی رہائش گاہ پہنچی جہاں وہ موجود تھے۔
پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ان کے یوٹیوب اکاؤنٹ اور مبینہ طور پر ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
بھارت: جنسی زیادتی کا شکار خاتون پنچایت میں تھوک چاٹنے پر مجبور


