World
بھارت: ہاسٹل میں جونیئر ڈاکٹر کی خودکشی، ہراسانی کے الزام میں 4 سینئر ڈاکٹرز معطل
بھارتی شہر سورت کے سرکاری میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں 30 سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر ہرش پانڈیا نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
مصنف Naila Abbas64K بار پڑھا

بھارتی شہر سورت کے سرکاری میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں 30 سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر ہرش پانڈیا نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہرش پانڈیا کی خودکشی کے بعد ہراساں اور ریگنگ کرنے کے الزام میں 4 سینئر ڈاکٹروں کو 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہرش پانڈیا گزشتہ 6 ماہ سے نیو سول اسپتال کے شعبہ مائیکرو بائیولوجی میں ریزیڈنٹ ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم بھی حاصل کر رہے تھے، ان کی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی۔
بھارت: امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر کی خودکشی


