World
سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں: اسماعیل بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں۔
مصنف Bilawal Soomro40K بار پڑھا

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک ایران کے خلاف حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک سمجھ چکے ہیں سیکیورٹی ایسی چیز نہیں جسے جعلی ثالثوں سے خریدا جا سکے، خطے کے ممالک بیرونی عناصر کے بغیر باہمی اعتماد اور سلامتی مضبوط بنائیں۔
مستعفی ہونے کی خبروں کے دوران ایرانی صدر پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات


