World
بھارت: برساتی نالے کو عبور کرنے کی کوشش، گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
مصنف Abdullah70K بار پڑھا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پڑانا قصبے میں اس وقت پیش آیا جب مذہبی تقریب کے لیے جانے والے ایک خاندان کی وین طغیانی زدہ برساتی نالے کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔
سب ڈویژنل پولیس آفیسر اروند سنگھ نے بتایا کہ برسات کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ چکا تھا۔ مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو بار بار گاڑی روکنے اور پانی کم ہونے کا انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ڈرائیور نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے گاڑی آگے بڑھا دی اور اس دوران تیزی سے بہتا پانی وین کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔



