بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ  ممتا بینرجی کی گاڑی پر ہالی سہار کے علاقے میں مشتعل شہریوں نے اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا، حملے میں ممتا بینر جی نے بال بال بچنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی نے الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اینٹیں اور پتھر پھینکے، جو انہیں لگتے تو ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔
بی جے پی کے ریاستی رکن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں کسی بھی قسم کے کردار سے انکار کیا ہے۔