ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہوئے اجلاس میں مکہ معاہدے میں نئے ممکنہ ارکان کی شمولیت کے روڈ میپ پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد حاقان فیدان نے میڈیا سے گفتگو کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر گفتگو ہوئی کہ رکن بننے کے خواہشمند ممالک کے لیے کیا طریقہ کار ہونا چاہیے۔