World
امریکا و ایران میں بذریعہ پاکستان و قطر پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: رضا امیری مقدم
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
مصنف Hassan Shabbar65K بار پڑھا

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب دے گا۔
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے


