پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جسے ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 
خطے کی موجودہ صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کے تین ممالک کے درمیان دفاعی اتحاد کے معاملے پر عرب میڈیا نے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بین الاقوامی ماہرین کی رائے بھی شامل کی گئی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان نیا معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے بدلتے توازن اور ایک نئے علاقائی اتحاد کی بنیاد بن سکتا ہے۔