World
سعودی عرب کیخلاف کارروائیوں کے احکامات ایران سے نہیں آ رہے: حوثی تنظیم انصار اللّٰہ
حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے سیاسی بیورو کے عہدیدار نصر الدین امیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کے احکامات ایران سے نہیں آ رہے۔
مصنف Bilawal Soomro86K بار پڑھا

حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے سیاسی بیورو کے عہدیدار نصر الدین امیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کے احکامات ایران سے نہیں آ رہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصر الدین امیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ہمیں ایران سے احکامات لینے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوجی کارروائیوں کا جواز حوثی گروپ کے خلاف سعودی جارحیت ہے، سعودی عرب کی جانب سے حوثی زیرِ قبضہ علاقوں کی اقتصادی اور فضائی ناکہ بندی نے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا کیا ہے۔
حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کا بحیرۂ احمر میں جہاز پر حملے کا دعویٰ


