World
بھارت: سوشل میڈیا پر دوستی، خاتون نے کروڑوں روپے ہتھیا کر لوگوں کو جیل بھجوا دیا
بھارت میں سوشل میڈیا پر دوستی کے ذریعے خاتون نے متعدد افراد کی نجی تصاویر بنا کر اُن سے 6 کروڑ روپے ہتھیائے اور مقدمات درج کرواکے جیل بھجوا دیا۔
مصنف fahad70K بار پڑھا

بھارت میں سوشل میڈیا پر دوستی کے ذریعے خاتون نے متعدد افراد کی نجی تصاویر بنا کر اُن سے 6 کروڑ روپے ہتھیائے اور مقدمات درج کرواکے جیل بھجوا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون پر ڈیٹنگ ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے دوستی کرکے مبینہ طور پر بلیک میل کرنے اور کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام سامنے آیا ہے۔
ہائی کورٹ کے ایک وکیل کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے بعد مبینہ بھتہ خوری کے ایک نیٹ ورک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شکایت کے مطابق خاتون کی شناخت پلوی سنگھ راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔
بچوں کی نازیبا تصاویر، ویڈیوز رکھنے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گرل فرینڈ نے پکڑوا دیا
بھارت: خاتون نے بائیک رائیڈر کے نامناسب انداز میں چھونے کی ویڈیو شیئر کردی


