World
امریکی تجارتی محصولات کی نئی تجاویز، چین کا جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان
چین نے امریکا کی جانب سے نئی تجارتی محصولات عائد کرنے کی تجاویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات اور تجارتی جنگیں کسی کے مفاد میں نہیں، متعلقہ معاملات بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔
مصنف Rubab Shakeel68K بار پڑھا

چین نے امریکا کی جانب سے نئی تجارتی محصولات عائد کرنے کی تجاویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات اور تجارتی جنگیں کسی کے مفاد میں نہیں، متعلقہ معاملات بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نام نہاد اضافی پیداواری صلاحیت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
امریکی وسط مدتی انتخابات پر چین کا ردِعمل


