نیٹو کے رکن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس اگلے ماہ جوہری ہتھیار سے لیس ایک سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وفاقی انٹیلی جنس سروس (بی این ڈی) اور مسلح افواج سمیت مغربی ممالک کے خفیہ اداروں نے ایسی معلومات کا تبادلہ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس نے ’اسپوٹنک ایس‘ نامی سیٹلائٹ کی تیاری کا عمل کئی سال قبل شروع کیا تھا جو اب مبینہ طور پر مکمل ہو چکا ہے اور اسے ماسکو کے نواحی علاقے میں محفوظ رکھا گیا ہے۔
جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں روسی سفارت خانے، جرمن وفاقی انٹیلی جنس سروس (بی این ڈی) اور برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹرز نے اس رپورٹ پر تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔