World
روس جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کیلئے تیار
نیٹو کے رکن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس اگلے ماہ جوہری ہتھیار سے لیس ایک سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
مصنف Wajiha Naz32K بار پڑھا

نیٹو کے رکن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس اگلے ماہ جوہری ہتھیار سے لیس ایک سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وفاقی انٹیلی جنس سروس (بی این ڈی) اور مسلح افواج سمیت مغربی ممالک کے خفیہ اداروں نے ایسی معلومات کا تبادلہ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس نے ’اسپوٹنک ایس‘ نامی سیٹلائٹ کی تیاری کا عمل کئی سال قبل شروع کیا تھا جو اب مبینہ طور پر مکمل ہو چکا ہے اور اسے ماسکو کے نواحی علاقے میں محفوظ رکھا گیا ہے۔
جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں روسی سفارت خانے، جرمن وفاقی انٹیلی جنس سروس (بی این ڈی) اور برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹرز نے اس رپورٹ پر تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
یوکرین کا لیبیا میں روسی جنگی جہاز ڈبونے کا دعویٰ


