World
امریکا: جھگڑے کی آواز آنے پر ملزم نے پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر قتل کر دیا
امریکا کی ریاست میسوری میں ایک بوڑھے شخص نے پڑوسی کے گھر سے شور شرابے کی آواز آنے پر پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
مصنف Hassan Shabbar77K بار پڑھا

امریکا کی ریاست میسوری میں ایک بوڑھے شخص نے پڑوسی کے گھر سے شور شرابے کی آواز آنے پر پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 73 سالہ رابرٹ وِنکل پیدل چل کر اپنے پڑوسی کے گھر میں داخل ہوا اور 38 سالہ جیسیکا لیشلی سے 25 جولائی کو ان کے گھر پر پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پوچھنے لگا۔
پولیس کے مطابق جب خاتون نے جواب دینا شروع کیا توملزم نے پستول نکال کر اس کے سر میں گولی مار دی، بعد ازاں 17 سالہ بیٹی ماں کی مدد کو پہنچی تو ملزم نے اس کے سر میں بھی گولی مار دی۔
امریکا: اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد کو قتل کرنیوالے لڑکے کے والد کو 15 سال قید کی سزا


