ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عمان نے آبنائے ہُرمُز کے ’’فریم ورک آف انڈراسٹینڈنگ‘‘ کی منظوری دے دی ہے۔
ایرانی قانون سازوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان مجوزہ فریم ورک پر بڑی حد تک اتفاق ہو گیا ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری اعلیٰ سطح پر ہونا ابھی باقی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سیکورٹی کمیشن کے ترجمان حسان غساوی نے کہا عمان آبنائے ہُرمُز کے "فریم ورک آف انڈراسٹینڈنگ" پر رضامند ہوگیا ہے۔ اس فریم ورک کے حتمی مسودے کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
آبنائے ہرمز میں ایران کے مقررہ بحری راستے سے ہٹنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ