جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم چوئی کیو جن نے قومی سطح کے امتحان میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے نقل کے اسکینڈل کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک امیدوار نے اعتراف کیا کہ اس نے نیشنل ٹیکس اکاؤنٹنسی کے امتحان میں تقریباً مکمل نمبر حاصل کرنے کے لیے خفیہ کیمرے، اسمارٹ فون اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے نقل کی تھی۔
یہ انکشاف ملک کے اہم ترین یونیورسٹی داخلہ امتحان سے چند روز قبل ہوا جس کے بعد امتحانات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل روکنے کے لیے ملک بھر میں سخت اقدامات کیے گئے۔