امریکا کی شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ پیپ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ’تاریخ کے خطرناک ترین عسکری جال‘ میں پھنس چکے ہیں۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران پروفیسر رابرٹ پیپ نے کہا ہے کہ امریکی فضائی اور بحری حملوں سے ٹرمپ کو وقتی فوجی کامیابیاں ضرور ملیں لیکن اس جنگ میں کودنے سے وہ اپنے کسی بھی بڑے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔