World
بھارت: ویب سیریز سے متاثر ہو کر بیوی کو قتل اور 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونیوالا شوہر گرفتار
بھارتی شہر دہلی میں 62 سالہ سافٹ ویئر کنسلٹنٹ کمل سنگھ نے ویب سیریز سے متاثر ہو کر اپنی اہلیہ کومل سنگھ کو قتل کر دیا۔
مصنف Naila Abbas54K بار پڑھا

بھارتی شہر دہلی میں 62 سالہ سافٹ ویئر کنسلٹنٹ کمل سنگھ نے ویب سیریز سے متاثر ہو کر اپنی اہلیہ کومل سنگھ کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کمل سنگھ ویب سیریز ’دی اسٹیئر کیس‘ سے متاثر تھا، 30 جولائی کو گھر میں دونوں میاں بیوی اکیلے تھے، مقتولہ کومل سنگھ کپڑے دھو رہی تھی کہ کمل سنگھ نے پیچھے سے تلوار سے حملہ کر دیا تاہم وہ بچ نکلیں اور چیختے ہوئے باورچی خانے کی طرف بھاگیں، ملزم اپنی بیوی کو گھسیٹ کر کمرے میں واپس لایا اور قینچی کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔
بھارت: شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی
بھارت :شوہر نے بیوی کو عدالت میں تلوار سے قتل کر دیا


