World
بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے پر میٹا کو 567 ملین ڈالرز جرمانہ
امریکی عدالت نے بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے پر ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر 567 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔
مصنف Wajiha Naz37K بار پڑھا

امریکی عدالت نے بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے پر ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر 567 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو کی ایک عدالت نے بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے اور انہیں انٹرنیٹ کے خطرات سے صحیح طرح نہ بچانے کے جرم میں سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا کو 567 ملین ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے اور اپنے پلیٹ فارمز میں اہم تبدیلیاں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کمپنی نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو نقصان پہنچانے کی ذمے دار ہے اور اس نے اپنی ایپس کے ذریعے بچوں کی زندگیوں پر برا اثر ڈالا ہے۔
بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد پر زکربرگ کی بھارت سے معذرت


