امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کی ایک نئی مگر نسبتاً محدود کوشش کے تحت دو نئے صدارتی احکامات (ایگزیکٹو آرڈرز) پر دستخط کر دیے۔ 
یہ اقدام ایک بار پھر امریکی آئین کی پیدائشی شہریت سے متعلق شق کو چیلنج کرتا ہے، حالانکہ سپریم کورٹ اس سے قبل ٹرمپ کی اسی نوعیت کی ایک کوشش کو مسترد کر چکی ہے۔
پیدائشی شہریت کو محدود کرنا ریپبلکن صدر کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پالیسی کا اہم حصہ رہا ہے۔
پیدائشی شہریت کیس: ٹرمپ اور سپریم کورٹ کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار