برطانیہ کی معروف کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر جیسن آرڈے نے تحقیقی مقالوں کی چوری کے الزام کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے کہ پروفیسر آرڈے کے فوری استعفے کے باوجود ان کی تقرری اور بطور پروفیسر خدمات سے متعلق تحقیقات جاری رہیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق تحقیقات کے نتائج کو سینئر تعلیمی عہدوں پر تقرری کے طریقہ کار اور تحقیق میں بد دیانتی سے متعلق پالیسی کا جائزہ لینے میں استعمال کیا جائے گا۔