World
دبئی، مصروف ترین شیخ زاید روڈ رننگ ٹریک بن گئی
دبئی کی مصروف ترین شیخ زاید روڈ ’رننگ ٹریک‘ بن گئی، ہزاروں افراد نے دوڑ لگائی۔
مصنف سبط عارف66K بار پڑھا

دبئی کی مصروف ترین شیخ زاید روڈ ’رننگ ٹریک‘ بن گئی، ہزاروں افراد نے دوڑ لگائی۔
فضا میں اماراتی طیاروں اور گلائیڈرز نے مہارت دکھائی، دبئی رن کا آغاز میوزم آف دی فیوچر سے ہوا۔
دبئی فٹنس چیلنج کے 10 ویں ایڈیشن کے تحت دبئی رن کا 8واں سالانہ ایونٹ ہوا، مختلف ثقافتیں، مذاہب اور قومیتیں یکجا، اماراتی طیاروں کے فضائی کرتب دکھائے گئے۔
دبئی رن کے شرکا ءکےلیے 5 اور 10 کلومیٹر کے دو روٹس بنائے گئے، دبئی فٹنس چیلنج کے تحت شہریوں کو 30 دن تک روزانہ 30 منٹ ورزش کی ترغیب دی جاتی ہے۔



