امریکی ایف بی آئی کی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل منشیات کی دنیا کا ڈان ایل چاپو ایسیڈرو ڈرامائی آپریشن میں میکسیکو سے گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی مدد سے کیے گئے آپریشن میں میکسیکو کی فوج اور  ایل چاپو ایسیڈرو کے کارندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، شدید جھڑپوں کے باعث فٹ بال میچ میں بھگدڑ مچ گئی، شائقین اور کھلاڑی میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے۔
امریکی نشریاتی ادار ے کی تصدیق شدہ ویڈیو میں میکسیکو کی سیکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کو گواساوے شہر پر دوران پرواز شدید فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔