حوثیوں کی جانب  سعودی دارالحکومت ریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائلز کو سعودی اتحادی فوج نے تباہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
سعودی اتحاد کے مطابق ریاض کی جانب داغے گئے 3 میزائل تباہ کر دیے گئے جبکہ جازان کی طرف آنے والے 2 میزائل بھی فضا میں مار گرائے گئے۔
گزشتہ روز سعودی اتحاد نے یمن کی بندرگاہ حدیدہ اور دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو نشانہ بنایا تھا۔
یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر سعودی فوجی اتحاد کا بڑا حملہ، ایندھن کے ذخائر نشانہ بنے