تہران ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 اگست 2026ء ) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے خبردار کیا ہے کہ سعودیوں کو جان لینا چاہیے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ کاغذی دفاعی معاہدہ انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کرےگا۔ ایکس پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے مشترکہ دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودیوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ محض کاغذی معاہدہ انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کرے گا، جس طرح برسوں تک امریکا کی یکطرفہ خوشامد اور حمایت بھی انہیں سکیورٹی نہیں دے سکی۔ سعودی‌ها باید بدانند که توافق کاغذی با ترکیه و پاکستان برای آنها امنیت‌آور نیست، همان‌طور که سال‌ها شیردهی یکطرفه به آمریکایی‌ها برایشان امنیت نیاورد. سیاست‌هایتان را اصلاح کنید تا نیاز نباشد از دیگران #گدایی_امنیت کنید.— ابراهیم رضایی (@EbrahimRezaei14) August 7, 2026 اپنی پالیسیاں تبدیل کریں تاکہ آپ کو دوسروں سے سکیورٹی کی بھیک نہ مانگنی پڑے۔