بھارتی حکومت نے نوجوانوں کے مطالبات پر جواب دینے کیلئے کل دوپہر تک کا وقت مانگ لیا، کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے وزیر تعلیم کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان کا حکومتی اراکین سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ حکومت نے جواب دینے کیلئے کل دوپہر تک کاوقت مانگا ہے، حکومت کو بتا دیا ہے وزیر تعلیم مستعفی نہ ہوئے تو احتجاج بڑھتا جائے گا۔
بھارت: طلبہ احتجاج کے دوران پولیس وین کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہونیوالی ریا آہر مزاحمت کی علامت بن گئی