World
اسپتال میں میرے ساتھ قیدی جیسا سلوک کیا گیا: سونم وانگچک
بھارتی ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن سونم وانگچک نے دعویٰ کیا ہے کہ 18 جولائی کو پولیس مجھے احتجاجی مقام سے زبردستی اٹھا کر اسپتال لے گئی تھی جہاں میرے ساتھ قیدی جیسا سلوک کیا گیا۔
مصنف Naila Abbas53K بار پڑھا

بھارتی ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن سونم وانگچک نے دعویٰ کیا ہے کہ 18 جولائی کو پولیس مجھے احتجاجی مقام سے زبردستی اٹھا کر اسپتال لے گئی تھی جہاں میرے ساتھ قیدی جیسا سلوک کیا گیا۔
انہوں نے اپنے تازہ بیان میں بتایا ہے کہ سرکاری اسپتال کو ایک طرح سے چھاؤنی بنا دیا گیا تھا، مجھے کمرے سے باہر جانے، ملاقات کرنے اور موبائل فون یا لیپ ٹاپ رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔
سونم وانگچک نے کہا ہے کہ بعد میں نجی اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود میری نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار رکھی گئیں اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات رہے۔
پرچہ لیک معاملہ: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا مزید سخت اقدامات کا اعلان
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے ان سے کیا درخواست کی؟


