World
حوثیوں کا سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ
حوثیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
مصنف Naila Abbas94K بار پڑھا

حوثیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی سعودی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، سعودی عرب کی مبینہ خطرناک جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔
سعودی میڈیا کے کسی بھی چینل یا نیوزپلیٹ فارم نے حوثی حملوں کی تصدیق یا نوعیت ظاہر نہیں کی، جازان صوبے میں قومی انتباہی پلیٹ فارم سے ممکنہ خطرے سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ جازان اور ینبع میں خطرہ ٹل گیا ہے۔
الحدیدہ میں حوثی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سعودی فوجی اتحاد
سعودی عرب کے حدیدہ پر فضائی حملے، حوثیوں کا سخت ردِعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ


