سعودی عرب کی جانب سے یمن کے حوثیوں کے زیرِ قبضہ شہر حدیدہ پر فضائی حملوں کے بعد حوثیوں نے خبردار کیا ہے کہ اس کارروائی کے سنگین نتائج نکلیں گے اور تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حملوں میں حدیدہ کے ٹیلی کمیونیکیشن ادارے کی تنصیبات اور کمران جزیرے کو نشانہ بنایا گیا، کمران جزیرے پر حملے میں 1 خاتون زخمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ حدیدہ بندرگاہ کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے بندرگاہ کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔