کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ختم کرنے سے قبل حکومت کو مزید 2 مطالبات بھی پورے کرنا ہوں گے۔
پارٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ملک بھر میں پرامن مشعل بردار مارچ کیے جائیں گے۔
پارٹی کے ترجمان سوربھ داس نے اسے ایک بہت بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سہ پہر ساڑھے 3 بجے بلایا گیا ہے، تاہم جب تک تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے اور انہیں تحریری شکل نہیں دی جاتی، ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے۔