World
وزیرِ تعلیم کا استعفیٰ، کاکروچ جنتا پارٹی کا کل بھارت بھر میں مشعل بردار مارچ کرنے کا اعلان
کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ختم کرنے سے قبل حکومت کو مزید 2 مطالبات بھی پورے کرنا ہوں گے۔
مصنف Rubab Shakeel24K بار پڑھا

کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ختم کرنے سے قبل حکومت کو مزید 2 مطالبات بھی پورے کرنا ہوں گے۔
پارٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ملک بھر میں پرامن مشعل بردار مارچ کیے جائیں گے۔
پارٹی کے ترجمان سوربھ داس نے اسے ایک بہت بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سہ پہر ساڑھے 3 بجے بلایا گیا ہے، تاہم جب تک تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے اور انہیں تحریری شکل نہیں دی جاتی، ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
بھارت: وزیرِ تعلیم کے استعفے کے بعد دہلی میں جنتر منتر پر جشن


