بھارتی وفاقی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے مسابقتی امتحانات، خصوصاً نیٹ، یو جی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر متعدد شہروں میں جاری احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اپنے استعفے میں دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ 40 برس طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اصلاحات کے لیے کام کیا اور نوجوانوں کے خوابوں کو ہمیشہ اپنی اخلاقی ذمے داری سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ 3 مئی 2026ء کو ہونے والے نیٹ، یو جی کے امتحان میں بے ضابطگیوں کے سامنے آنے پر حکومت نے فوری طور پر تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کیں، امتحان منسوخ کیا، دوبارہ امتحان کروایا اور آئندہ سال سے اسے کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔