World
کاکروچ جنتا پارٹی کے حکومت سے کامیاب مذاکرات، احتجاج ختم کردیا
بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے حکومت سےکامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
مصنف Moin Uddin91K بار پڑھا

بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے حکومت سےکامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
نوجوانوں کی تحریک مودی حکومت سے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی، جین زی کا ایک ماہ سے زائد کا احتجاج رنگ لے آیا۔
طلبا کے احتجاج پر بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفا دے دیا، بھارتی وزیر اعظم مودی اور صدر دروپدی مرمو نے استعفا قبول کرتے ہوئے پرہلاد جوشی کو نیا وزیر تعلیم مقرر کردیا۔
بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے پر طلبا کا احتجاج جشن میں بدل گیا، طلبا مظاہرین نے ڈھول بجائے، بھنگڑے ڈالے، کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کو جمہوریت کی فتح قرار دیا اور کل مشعل بردار جلوس نکالنے کا اعلان بھی کیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔



