بھارت میں سابق وفاقی وزیر کی بیٹی نے اسٹیٹ بینک کے برانچ منیجر کو تھپڑ مار دیا، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی شہر چنئی میں سابق مرکزی وزیر ایم کے الاگیری کی بیٹی کیال وِزہی کے خلاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے برانچ منیجر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں کیال وِزہی ایک شخص کے ہمراہ بینک منیجر سے گفتگو اور بحث کرتی نظر آتی ہیں۔ بحث کے دوران وہ اچانک اپنی نشست سے اٹھ کر منیجر کو تھپڑ مار دیتی ہیں۔