World
ٹرمپ حملوں میں وقفہ دے کر ایران کو ایک موقع دے رہے ہیں، مائیک والٹز
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ حملوں میں وقفہ دے کر ایران کو ایک موقع دے رہے ہیں، ٹرمپ نے سفارتکاری میں مزید گنجائش پیدا کرنے کیلئے ایران پر حملے روکے۔
مصنف fahad39K بار پڑھا

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ حملوں میں وقفہ دے کر ایران کو ایک موقع دے رہے ہیں، ٹرمپ نے سفارتکاری میں مزید گنجائش پیدا کرنے کیلئے ایران پر حملے روکے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک والٹز نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کو کچھ وقت اور ایران کو گنجائش دے رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مائیک والٹز نے مذاکرات کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ایران پر آپریشن ایپک فیوری سے بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں، ٹرمپ کی نئی دھمکی 


