اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ حملوں میں وقفہ دے کر ایران کو ایک موقع دے رہے ہیں، ٹرمپ نے سفارتکاری میں مزید گنجائش پیدا کرنے کیلئے ایران پر حملے روکے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک والٹز نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کو کچھ وقت اور ایران کو گنجائش دے رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مائیک والٹز نے مذاکرات کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ایران پر آپریشن ایپک فیوری سے بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں، ٹرمپ کی نئی دھمکی