یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی پر یمن کے حوثی ترجمان اور سعودی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
حوثی ذرائع کے مطابق حوثی سیاسی بیورو کے ترجمان محمد عبدالسلام کی عمان میں سعودی وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام میں پیش رفت پر بات ہوئی۔
حوثیوں کے سعودی شہر جیزان اور یَنبُع میں حملے، آئل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی: حوثی تنظیم