ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 جولائی 2026ء ) امریکا نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یواے ای میں تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں، متعلقہ حکام نئی تاریخ مقرر کرنے کے لیے خود رابطہ کریں گے، امریکی ویزوں کی تمام معمول کی خدمات بھی تاحکمِ ثانی معطل رہیں گی۔ ایکس پر یوایس مشن ٹو یوےای کے مطابق امریکہ کے سفارت خانے ابوظہبی اور امریکی قونصل خانہ دبئی نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث 13 سے 15 جولائی 2026 تک تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔ جن امریکی شہریوں کی ان تاریخوں میں اپائنٹمنٹ مقرر تھی، انہیں سفارت خانے یا قونصل خانے آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ افراد سے نئی تاریخ کے لیے براہِ راست رابطہ کیا جائے گا۔

امریکی سفارت خانہ ابوظہبی اور امریکی قونصل خانہ دبئی بدستور "Ordered Departure" کی صورتحال میں ہیں، جس کے تحت غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو متحدہ عرب امارات سے عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ Security Alert: U.S. Embassy Abu Dhabi, United Arab Emirates (July 13, 2026)   ⁰⁰Location: United Arab Emirates ⁰⁰Event: Cancellation of Consular Appointments ⁰⁰The U.S. Embassy in Abu Dhabi and U.S. Consulate General in Dubai have canceled consular appointments from July… pic.twitter.com/owDUo8cNQU— US Mission to UAE (@USAinUAE) July 13, 2026 اس وجہ سے امریکی شہریوں کو صرف محدود قونصلر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جن امریکی شہریوں کو پاسپورٹ یا دیگر قونصلر خدمات درکار ہوں، وہ امریکی شہری خدمات (U.S. Citizen Services) کے ذریعے رابطہ کریں، جہاں قونصلر ٹیم ای میل کے ذریعے ضروری ہدایات فراہم کرے گی۔ امریکی اوورسیز سکیورٹی ایڈوائزری کونسل کے مطابق یواے ای میں شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس کے تحت تمام امریکی شہری متحدہ عرب امارات کے لیے جاری ٹریول ایڈوائزری کا خیال رکھیں۔ اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) میں رجسٹر ہوں تاکہ امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے کی جانب سے سیکیورٹی سے متعلق تازہ معلومات موصول ہوتی رہیں۔ اگر فضائی حملہ ہو تو شیشے کے دروازوں، کھڑکیوں اور گرے ہوئے ملبے سے دور رہیں، اور سرکاری ہدایات کے لیے اپنے موبائل فون اور معتبر نیوز ذرائع پر نظر رکھیں۔ طویل عرصے تک محفوظ مقام میں رہنے کی ضرورت پیش آنے کی صورت میں خوراک، پینے کا پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کا مناسب ذخیرہ اپنے پاس رکھیں۔ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کو اپنی موجودہ لوکیشن اور خیریت سے باخبر رکھیں۔ اپنے سفری دستاویزات، خصوصاً پاسپورٹ، کو تازہ اور ہر وقت آسانی سے دستیاب رکھیں، اور اگر امریکی پاسپورٹ گم ہو جائے یا جلد ختم ہونے والا ہو تو فوری طور پر امریکی حکام سے رابطہ کریں۔ غیر ضروری توجہ سے گریز کریں، محتاط رہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔ مقامی حکام کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر مکمل توجہ دیں۔ اپنا موبائل فون ہر وقت چارج رکھیں اور ہنگامی رابطہ نمبرز پہلے سے محفوظ کر لیں۔