ایران اگر طے شدہ باتوں پر عمل نہیں کرے گا تو پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 15 جون 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اگر طے شدہ باتوں پر عمل نہیں کرے گا تو پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی، تمام تفصیلات معاہدے پر دستخط کے بع

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 15 جون 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اگر طے شدہ باتوں پر عمل نہیں کرے گا تو پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی، تمام تفصیلات معاہدے پر دستخط کے بعد ہی سامنے لائی جائیں گی، ایران پر پابندیوں کا معاملہ اس کے اقدامات سے جڑا ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدرکے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ موجودہ معاہدہ اوباما کے برے معاہدے سے مختلف ہے ، معاہدے کا بنیادی مقصد ایٹمی طاقت بننے سے روکنا ہے اور یہی ڈیل کی اصلی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ معاہدہ کیا ، آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا، بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کرنا شروع کر دیا ہے، آبنائے ہرمز جمعہ کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔



