ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2026ء) سعودی عرب میں نئےہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے لیے تیاریاں پیر کی شام سے شروع ہوئیں اور منگل کی صبح کسوہ کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے آغاز کے موقع پر کعبۃ اللہ کے غلاف کی تبدیلی کا وہ تاریخی عمل سرانجام دیا گیا ہے جس کا سال میں صرف ایک بار دنیا بھر کے مسلمان انتہائی شدت سے انتظار کرتے ہیں، کسوہ فیکٹری سے نیا غلافِ کعبہ ایک باقاعدہ قافلے کی صورت میں مسجد الحرام منتقل کیا گیا جہاں سعودی ماہرین نے اپنی روایتی اور منفرد مہارت کے ساتھ اس مقدس ذمہ داری کو نبھایا۔ A glimpse of some of the highlights from this evening's Kiswah replacement ceremony at the Ka'bah.What appears effortless is the result of immense planning, precision, and teamwork. From the arrival of the new Kiswah into the Mataaf to the careful positioning and installation… pic.twitter.com/qAhB6Gl21n— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 15, 2026 غلاف کی تبدیلی کا عمل ایک انتہائی مربوط نظام اور تکنیکی باریکیوں کے تحت شروع کیا گیا، کسوہ کی تبدیلی کے عمل کا آغاز پرانے غلاف کو اتارنے سے کیا گیا، جس میں سب سے پہلے سونے کے تاروں سے کڑھائی کیے گئے آیاتِ قرآنی کے طغرے انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ اتارے گئے، اس کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کا وہ تاریخی اور خوبصورت پردہ اتارا گیا جس کی لمبائی 6.35 میٹر اور چوڑائی 3.33 میٹر ہے، غلاف کے مختلف سمت کے حصوں کو کعبے کی چھت پر لے جانے اور پھر پرانے حصوں کو نیچے لانے کا عمل نہایت ترتیب کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ Images captured during the ceremony of replacing the Kiswah pic.twitter.com/fFgRATZE1P— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 15, 2026 کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ اس بار تیار کیے گئے غلافِ کعبہ کا کل وزن 1410 کلوگرام ہے، اور اس کی تیاری میں دنیا کا مہنگا ترین اور خالص ترین مواد استعمال کیا گیا ہے، کسوہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 825 کلوگرام خام ریشم اور 410 کلوگرام خام روئی استعمال کی گئی ہے، غلاف پر کڑھائی کے لیے 60 کلوگرام خالص چاندی جبکہ 120 کلوگرام چاندی کی ایسی تار استعمال کی گئی ہے جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا تھا۔ An exceptional moment where the fragrance of history meets the precision of work; with the raising of the new covering of the Ka'bah at Masjid Al Haram pic.twitter.com/rEwQSTXAZU— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 15, 2026 اس شاہکار غلاف کو بنانے کے لیے سعودی عرب کے مایہ ناز کاریگر طویل عرصے سے مصروفِ عمل تھے، مجموعی طور پر 150 سعودی کاریگروں اور ہنرمندوں نے مسلسل 11 ماہ کی شب و روز محنت سے سیاہ ریشم کے 47 خوبصورت ٹکڑے تیار کیے، ان ریشمی ٹکڑوں پر قرآنِ پاک کی 30 مبارک آیات کو چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کیا گیا تھا، اور بعد ازاں اس دھاگے پر 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی تھی، جو خانہ کعبہ کی دیواروں پر منگل کی صبح مکمل شان و شوکت کے ساتھ چمکتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ Behind this annual tradition of changing the Kiswah lies remarkable skill, coordination and dedication, all in service of honouring the Ka'bah and preparing it to be adorned with its new garment for the coming year. pic.twitter.com/WB46XOpOk1— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 15, 2026