ایران معاہدے کا ایک ایک لفظ پریس کانفرنس میں سامنے لاؤں گا تاکہ میڈیا درست انداز میں کوریج کرے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 16 جون 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کا ایک ایک لفظ پریس کانفرنس میں سامنے لاؤں گا تاکہ میڈیا درست انداز میں کوریج کرے، ہم ایران کو رقم

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 16 جون 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کا ایک ایک لفظ پریس کانفرنس میں سامنے لاؤں گا تاکہ میڈیا درست انداز میں کوریج کرے، ہم ایران کو رقم ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں، ایران مذاکرات مکمل کرکے خود نارمل ریاست بننا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جی سیون سمٹ کے موقع پر یواے ای صدر شیخ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصدشروع سے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا تھا جس کو حاصل کیا، آبنائے ہرمز جمعے تک جہاز رانی کیلئے مکمل طور پر کھل جائے گی، ایران مذاکرات مکمل کرکے نارمل ریاست بننا چاہتا ہے، ایران خود مذاکرات چاہتا ہے تاکہ دنیا میں پرامن ملک کی طرح رہ سکے۔



