واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔17 جون 2026ء ) امریکی میڈیا نے امریکا ایران ایم اویو فریم ورک کے 14نکات کی تفصیلات شیئر کردیں، جس کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی ہوگی، حتمی معاہدے میں افزودہ جوہری مواد کی شقیں شامل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے امریکا ایران ایم اویو فریم ورک تفصیلات شیئر کردیں، بلومبرگ امریکا ایران ایم اویو فریم ورک کے 14 نکات سامنے لے آیا۔ امریکا اور ایران کا 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے پر اتفاق ہوا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری امور اور پابندیوں پر ابتدائی اتفاق ہوا ہے۔ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی ہوگی۔ تمام فریقین اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ حتمی معاہدے میں افزودہ جوہری موا د کی شقیں شامل ہوں گی۔