واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔17 جون 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران تاریخی معاہدے میں پاکستان کا بڑا ہاتھ ہے، وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بڑا کام ہونے جارہا ہے تو کسی کو یقین نہیں آئے گا۔امریکی صدر نے جی سیون سمٹ کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی سیون سمٹ کی کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایران راضی ہے کہ وہ ایٹم بم نہ بنائے گا اور نہ ہی حاصل کرے گا، سیٹلائٹ کے ذریعے ایران کی جوہری تنصیبات اور ذخائر کی نگرانی کررہے ہیں۔ایران کے جوہری مواد کا بھی سراغ لگا لیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ تاریخی معاہدے میں پاکستان کا بڑا ہاتھ ہے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ بڑا کام ہونے جارہا ہے کسی کو یقین نہیں آئے گا، پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا ہے۔