امریکا کے ایران کے ساتھ معاہدے پر نیتن یاہوکو مایوسی ہوئی ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔17 جون 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ معاہدے پر نیتن یاہوکو مایوسی ہوئی ہے، اسرائیل کو چاہیئے کہ حزب اللہ سے بہتر برتاؤ ک

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔17 جون 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ معاہدے پر نیتن یاہوکو مایوسی ہوئی ہے، اسرائیل کو چاہیئے کہ حزب اللہ سے بہتر برتاؤ کرے، ایرانی میزائل پروگرام اور اس سے وابستہ مسلح گروہوں کے معاملے پر بھی بات کریں گے، ایران کے جوہری مواد کا بھی سراغ لگا لیں گے۔ امریکی صدر نے جی سیون سمٹ کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی سیون سمٹ کی کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تاریخی معاہدے میں پاکستان کا بڑا ہاتھ ہے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ بڑا کام ہونے جارہا ہے کسی کو یقین نہیں آئے گا، پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا ہے، سعودی عرب نے بھی امن کیلئے بڑا کردار ادا کیا ہے، پاکستان اور قطر میں اپنے شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



