صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران مودی امریکا ایران امن معاہدے کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
پیرس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 17 جون 2026ء ) امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران مودی امریکا ایران امن معاہدے کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے، مودی نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کی

پیرس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 17 جون 2026ء ) امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران مودی امریکا ایران امن معاہدے کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے، مودی نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ امریکی صدر نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نریندر مودی بھارت کے وزیرِ اعظم ہیں، امریکہ بھارت کے دفاع کے لیے موجود رہے گا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعلقات پر کچھ کہنا چاہیں گے، اس پر صدر ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر مودی کی موجودگی میں بھارت پر حملہ ہوتا ہے تو ہم مدد کریں گے، اگر کوئی نیا لیڈر آگیا تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ Trump: If India was attacked, America will be there to help Trump looks at a laughing Modi: Is that a good statement? Trump: If anyone attacks Modi we will be there. But if there is another leader in India, then I don't know pic.twitter.com/JGM1m4Cxyy— Shashank Mattoo (@MattooShashank) June 17, 2026 امریکی صدر نے جی سیون سمٹ کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی سیون سمٹ کی کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تاریخی معاہدے میں پاکستان کا بڑا ہاتھ ہے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ بڑا کام ہونے جارہا ہے کسی کو یقین نہیں آئے گا، پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا ہے،سعودی عرب نے بھی امن کیلئے بڑا کردار ادا کیا ہے۔



